عرش کے تاجور، رشکِ نورِ سحر، وجہِ تخلیقِ کون و مکاں آپ ہیں
عرش کے تاجور، رشکِ نورِ سحر، وجہِ تخلیقِ کون و مکاں آپ ہیں
دستگیرِ جہاں، راحتِ قلب و جاں، بزمِ عالم کی روحِ رواں آپ ہیں
اے نمودِ کمالاتِ خلقِ عظیم، اے حلیم و کریم، اے رؤف و رحیم
شرحِ قرآن رازِ الف لام میم، علم کا قلزمِ بے کراں آپ ہیں
کشورِ حسن کے آپ فرماں روا، آپ ہیں عزت و شانِ اہلِ وفا
آفتابِ ازل، جلوۂ کبریا، دونوں عالم میں جلوہ فشاں آپ ہیں
اے معین و مددگار، اے دل نشیں، بخش دیجے ہمیں بھی شعورِ یقیں
ہم غریبوں کا دنیا میں کوئی نہیں، اک فقط حامیٔ بیکساں آپ ہیں
ہے دوا اور دعا، اس کی سب بے اثر، وہ مسیحائے عالم ہو یا چارہ گر
اپنے ستارؔ کا شاہِ والا گہر جب مداوائے دردِ نہاں آپ ہیں
- کتاب : معطر معطر (Pg. 31)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.