رسول اللہ کی الفت میں جو کامل نہیں ہوتا
رسول اللہ کی الفت میں جو کامل نہیں ہوتا
خدا کے عاشقوں میں وہ کبھی شامل نہیں ہوتا
اسے خود ڈھونڈ لیتی ہے نبی کے عشق کی منزل
وہ دیوانہ جو ان کی یاد سے غافل نہیں ہوتا
نہ رازِ فقر سے واقف، نہ جو خوگر قناعت کا
درِ خیرالوریٰ کا وہ کبھی سائل نہیں ہوتا
حبیب کبریا کی جو اطاعت میں نہ ہو کامل
وہ رہبر بن کے بھی خود واقفِ منزل نہیں ہوتا
نظر میں جس کی بس جائیں رسول پاک کے جلوے
حسینانِ جہاں پہ وہ کبھی مائل نہیں ہوتا
جو راہِ عشق میں ہو جائے اپنے نفس کے تابع
وہ ہستی کو مٹا کر بھی کسی قابل نہیں ہوتا
وہ جب سے جلوہ فرما ہو گئے ہیں کشورِ دل میں
مرے فکر و تخیل میں کوئی شامل نہیں ہوتا
- کتاب : معطر معطر (Pg. 67)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.