Font by Mehr Nastaliq Web

محمد مطلعٔ نورِ ازل ہیں شاہِ خوباں ہیں

ستار وارثی

محمد مطلعٔ نورِ ازل ہیں شاہِ خوباں ہیں

ستار وارثی

MORE BYستار وارثی

    محمد مطلعٔ نورِ ازل ہیں شاہِ خوباں ہیں

    محمد سیدِ کونین ہیں، محبوب یزداں ہیں

    محمد کعبۂ ایماں محمد قبلۂ جاں ہیں

    محمد جلوۂ زیبا، محمد شمعِ عرفاں ہیں

    محمد نیرِ نورِ خدا ہیں کنزِ مخفی ہیں

    محمد فخرِِ حق ہیں فخرِِ عالم فخرِِ انساں ہیں

    محمد تاجدارِ بحر و بر شاہِ دو عالم ہیں

    محمد مصطفیٰ صل علیٰ، نبیوں کے سلطاں ہیں

    محمد بارشِ لطف و کرم فیضِ مسلسل ہیں

    محمد ہی ازل سے چارہ سازِ درد منداں ہیں

    محمد کو عجب شان و حشم حق نے عطا کی ہے

    وہ ہر غم کا مداوا دردِ بے درماں کا درماں ہیں

    ہو چشمِ مست وہ گیسو وہ عارض وہ دہن بینی

    مری نظروں میں تو ستارؔ سب آیاتِ قرآں ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : معطر معطر (Pg. 115)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے