Font by Mehr Nastaliq Web

مرحبا شاہِ امم، یہ شان و رفعت آپ کی

ستار وارثی

مرحبا شاہِ امم، یہ شان و رفعت آپ کی

ستار وارثی

MORE BYستار وارثی

    مرحبا شاہِ امم، یہ شان و رفعت آپ کی

    ساکنینِ عرش بھی کرتے ہیں مدحت آپ کی

    آپ محبوبِ خدا ہیں آپ فخرِ انبیا

    سب سے بڑھ کر ہے خدا کے بعد عظمت آپ کی

    بے نیاز دو جہاں ہو کر ملا اللہ سے

    ہوگئی جس پہ بھی اک نظرِ عنایت آپ کی

    ہو گیا عاشق خدا خود اپنی ہی تخلیق پر

    اس طرح کچھ بھا گئی سرکار صورت آپ کی

    دے کے قرآنِ مبیں فرما دیا اللہ نے

    حشر تک قائم رہے گی اب حکومت آپ کی

    حشر میں چھپتے پھریں گے وہ ندامت سے مگر

    ڈھونڈہی لے گی گنہگاروں کو رحمت آپ کی

    ہے سگِ در آپ کا ستارؔ عاصی بھی حضور

    دو جہاں میں اس کو بس کافی ہے نسبت آپ کی

    مأخذ :
    • کتاب : معطر معطر (Pg. 110)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے