Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مری چشمِ تصور میں وہی معراج والا ہے

ستار وارثی

مری چشمِ تصور میں وہی معراج والا ہے

ستار وارثی

MORE BYستار وارثی

    مری چشمِ تصور میں وہی معراج والا ہے

    جو شاہِ حسن ہے سب مہ جبینوں سے نرالا ہے

    سراپا رحمتِ عالم ہے وہ مالک خدائی کا

    کہ جس کی جُنبشِ ابرو عطائے حق تعالیٰ ہے

    نچھاور عرش سے ہوتے ہیں پھول اس پر درودوں کے

    بڑے نازوں سے اس کو آمنہ بی بی نے پالا ہے

    حسیں ایسا کہ اُس کی دید دیدارِ الٰہی ہے

    خدا کے نور کا اُس کے رخِ روشن پہ ہالہ ہے

    وہی بھرتا ہے سب کے نعمتِ کونین سے دامن

    سہارا دے کے جس نے گرنے والوں کو سنبھالا ہے

    غریبوں کو عطا کرتا ہے وہ صدقہ نواسوں کا

    دُرِ مقصود جس نے کاسۂ ہستی میں ڈالا ہے

    تصدق اس پہ ہوں ستارؔ یہ مہر و مہ و انجم

    کہ جس کے روئے انور سے دو عالم میں اجالا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Monthly Na't, Lahore (Pg. 79)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے