نبی محتشم محبوب رب العٰلمیں تم ہو
نبی محتشم محبوب رب العٰلمیں تم ہو
علم بردارِ وحدت، شاہِ افلاک و زمیں تم ہو
تمہیں شمعِ فروزاں ہو، ازل سے بزم ہستی میں
بہارِ جاوداں ہو زینتِ عرشِ بریں تم ہو
جسے خلاقِ عالم نے کتابِ معتبر بخشی
شہِ ہر دوسرا وہ، مصدرِ علم و یقیں تم ہو
افق بھی ایک پرتو ہے، تمہارے حسنِ کامل کا
کہ تا حدِّ نظر، سرکار اک نورِ مبیں تم ہو
کبھی غارِ حرا کی خلوتیں، تم سے ہوئیں روشن
کبھی عرشِ خدائے پاک پر مسند نشیں تم ہو
جھکا ہے سر تمہارے در پہ اب عجز و ندامت سے
پناہِ عاصیاں اے رحمت اللعٰلمیں تم ہو
تمہیں تو ہو تسلیِ دلِ ستاؔر اے آقا
کہ مجھ سے دور رہ کر بھی مرے دل کے قریں تم ہو
- کتاب : معطر معطر (Pg. 102)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.