Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پہنچے ملنے خدا سے جو شاہِ امم نور کا عرش تک ایک زینہ بنا

ستار وارثی

پہنچے ملنے خدا سے جو شاہِ امم نور کا عرش تک ایک زینہ بنا

ستار وارثی

MORE BYستار وارثی

    پہنچے ملنے خدا سے جو شاہِ امم نور کا عرش تک ایک زینہ بنا

    آئے طیبہ میں جب وہ مبارک قدم شہرِ یثرب جو تھا وہ مدینہ بنا

    جب مدینے میں پہنچے خدا کے نبی ان کے قدموں پہ ساری خدائی جھکی

    بن گئی ساری دنیا اک انگشتری اور مدینہ ہی اس کا نگینہ بنا

    مردہ دل ہو گئے تھے جو انسان کے ان کے حسنِ تبسم سے زندہ ہوئے

    ان کی خوشبو سے عالم معطر ہوا عطرِ گل آپ کا جب پسینہ بنا

    عاشقوں کی یہ ان کے عجب شان تھی عشق میں ان کے مٹ کر بقا مل گئی

    دردخود ان کا بڑھ کر دوا بن گیا ان کا مرنا ہی دراصل جینا بنا

    ان کے جلوے نظر میں سمانے لگے وہ مری روح کو جگمگانے لگے

    اللہ اللہ جلوہ گۂ حسن جب نورِ عرفاں سے یہ میرا سینہ بنا

    محویت شوق کی اور بڑھتی گئی وہ تصور میں تشریف لانے لگے

    تلخیٔ ہجر بھی راس آنے لگی دل محبت کا جب سے خزینہ بنا

    یاد کرتا ہوں ان کو میں صبح ومسا ہے محمد محمد وظیفہ مرا

    ان کی چشمِ کرم ہے جو ستاؔر اب زندگی کا مری یہ قرینہ بنا

    مأخذ :
    • کتاب : Monthly Na't, Lahore (Pg. 81)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے