جلوۂ حسنِ ازل روئے محمد مصطفیٰ
جلوۂ حسنِ ازل روئے محمد مصطفیٰ
عیدِ نظارہ ہے ابروئے محمد مصطفیٰ
یہ مکان و لامکاں حور و ملک جِنّ و بشر
ہیں اسیرِ دامِ گیسوئے محمد مصطفیٰ
صبحِ امیدِ کرم ہے مصحفِ رخ آپ کا
ہے ہلالِ نور ہر موئے محمد مصطفیٰ
دونوں عالم آپ کی نکہت سے ہیں مہکے ہوئے
عرش تک پھیلی ہے خوشبوئے محمد مصطفیٰ
اُن کے در پہ ہوتی ہے تکمیلِ سجدہ زاہدو
قبلۂ عشّاق ہے روئے محمد مصطفیٰ
چین ملتا ہے یہیں دیوانگانِ عشق کو
سجدہ گاہِ عشق ہے کوئے محمد مصطفیٰ
عرض کرنا با ادب ستارِ بیکس کا سلام
اے صبا جائے اگر سوئے محمد مصطفیٰ
- کتاب : Monthly Na't, Lahore (Pg. 4)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.