اے مہر_چرخ_برتری پیران_صابر کلیری
دلچسپ معلومات
منقبت در شان صابر پاک شیخ علاؤالدین علی احمد (کلیر-اتراکھنڈ)
اے مہر چرخ برتری پیران صابر کلیری
اے نور برج خاوری پیران صابر کلیری
تم اختر چرخ ولا تم خاور صدق و صفا
کیا ہو تمہاری ہمسری پیران صابر کلیری
دنیا میں کب پیدا ہوا دنیا میں کب دیکھا گیا
تم سا بہادر اور جری پیران صابر کلیری
للہ ہو صابر کرم جاری رہے فیض اتم
ہر شاخ حسرت ہو ہری پیران صابر کلیری
تم شان تسلیم و رضا تم جان تعلیم وفا
تم ساز ناز دلبری پیران صابر کلیری
مجھ پر نگاہ لطف ہو میری گزارش بھی سنو
ہو جاؤں ہر غم سے بری پیران صابر کلیری
مہتاب سطح بے خودی ناہید کیف معنوی
خورشید چرخ سروری پیران صابر کلیری
بھولا ہوا بھٹکا ہوا سیمابؔ ہے کب سے کھڑا
درکار ہے اب رہبری پیران صابر کلیری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.