صبا تو گلشن_دیویٰ میں جا کر بارہا آئی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حاجی وارث علی (دیوہ-بارہ بنکی)
صبا تو گلشن دیویٰ میں جا کر بارہا آئی
کبھی لیکن مری بیتابیوں کی بھی دوا لائی
کوئی دار الشفائے وارثی میں جا کے یوں کہہ دے
لبوں پر جان آئی تابکے عذر مسیحائی
ترا رنجور ہے در یورش جور و ستم آقا
دل مہجور ہے اور ماتم صبر و شکیبائی
خدا کے واسطے اور اپنی مولائی کے صدقہ میں
زباں سے اپنی کہہ دو جا تری امید بر آئی
تمہارا نام لے لے کر یہی سیمابؔ کہتا ہے
طبیبی سیدی و مرشدی ملجا و ماوائی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.