جہنم کا نہ ڈر ہوگا نہ کچھ خوفِ سزا ہوگا
جہنم کا نہ ڈر ہوگا نہ کچھ خوفِ سزا ہوگا
قیامت میں گنہ گاروں کو تیرا آسرا ہوگا
ادھر دریائے رحمت کی نظر آ جائیں گی موجیں
ادھر خورشید محشر سے ہمارا سامنا ہوگا
سوا نیزے پہ سورج، پل صراط، اعمال کا دفتر
ہمیں دیدار کی حسرت میں میں سب کچھ دیکھنا ہوگا
ہمیشہ تیرے در پر ہم نے یارب کی جبیں سائی
نہ سجدہ خواب میں بھی غیر کے در پر کیا ہوگا
ترے دیدار کی خاطر دلِ مضطر تڑپتا ہے
اگر دیدار ہوجائے گا، دردِ دل سوا ہوگا
مرا ایمان ہے اے شادؔ فرمودۂ حق ہے
بھلائی جو کرے گا خلق کی اس کا بھلا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.