Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حمد خدا کے بعد ہے مدحت رسول کی

شادؔ پونوی

حمد خدا کے بعد ہے مدحت رسول کی

شادؔ پونوی

MORE BYشادؔ پونوی

    حمد خدا کے بعد ہے مدحت رسول کی

    ہے الفتِ خدا ہی میں الفت رسول کی

    زیبا ہے مصطفیٰ ہی کو اللہ کی ثنا

    معلوم ہے خدا ہی کو عظمت رسول کی

    یہ حامد خدا ہیں وہ مداحِ مصطفیٰ

    پنہاں ہے شانِ حق ہی میں شوکت رسول کی

    نورِ خدا سے نورِ محمد کا ہے ظہور

    خالق سے اپنی ملتی ہے صورت رسول کی

    روزِ ازل سے حق نے کیا آپ کو نبی

    اللہ کو تھی کتنی ضرورت رسول کی

    قرآں کا لفظ لفظ ہے مدحت رسول کی

    واللہ کس قدر ہے یہ عزت رسول کی

    میری زباں میرا قلم کیا بیاں کرے

    اللہ جانتا ہے حقیقت رسول کی

    ہر قوم کی لیے انہیں رحمت بنا دیا

    قرآن میں رقم ہے یہ عظمت رسول کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے