مدح تری خدا نے کی معجزہ اک قرآں ہے
مدح تری خدا نے کی معجزہ اک قرآں ہے
ہوسکے مجھ سے کیا ثنا صلی علیٰ محمدٍ
تیرے کرم پہ ہے نظر عاصیوں کی لگی ہوئی
پیارے نبی کریمنا صلی علیٰ محمدٍ
پنجتن ایک ذات ہیں معنیِ ہر صفات ہیں
سیدنا امیرنا صلی علیٰ محمدٍ
فضل و کرم سے بخش دے شائقِؔ روسیاہ کو
دولتِ فقر اور غنا صلی علیٰ محمدٍ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.