کرم کی اک نظر سرکار عالی یا رسول_اللہ
کرم کی اک نظر سرکار عالی یا رسول اللہ
کھڑے ہیں آپ کے در پر سوالی یا رسول اللہ
نبی تو اور بھی دنیا میں آئے ہیں بہت لیکن
تمہاری شان ہے سب سے نرالی یا رسول اللہ
نہ تم سے کوئی اول تھا نہ ہوگا کوئی آخر میں
مسلم ہے تمہاری بے مثالی یا رسول اللہ
شہنشاہ مدینہ ہو عطا حسنین کا صدقہ
کہ مدت سے میری جھولی ہے خالی یا رسول اللہ
یہ ٹھانی ہے کہ جب تک دامن مقصد نہ بھر جائے
نہیں چھوڑوں گا میں روضے کی جالی یا رسول اللہ
دہن یاسین چہرہ والضحا زاغا بھری آنکھیں
مزمل ہے تمہاری کملی کالی یا رسول اللہ
در اقدس پہ ساجدؔ اس لیے ساجد ہے اے آقا
عطا ہو جذبۂ عشق بلالی یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.