Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مرتبہ حشر میں اُس کا ہی دوبالا ہوگا

شبنم کمالی

مرتبہ حشر میں اُس کا ہی دوبالا ہوگا

شبنم کمالی

MORE BYشبنم کمالی

    مرتبہ حشر میں اُس کا ہی دوبالا ہوگا

    دل میں جس نے غمِ محبوب کو پالا ہوگا

    قالبِ نور میں خالق نے جو ڈھالا ہوگا

    حُسنِ محبوب کا صدقہ بھی نکالا ہوگا

    راہِ طیبہ میں غمِ آبلہ پائی کیوں ہو

    پھول بن پائے گا جو پاؤں میں چھالا ہوگا

    ہوگیا ہوگا فلک دیکھ کے پانی پانی

    ہاتھ سر کار نے پْیالہ میں جو ڈالا ہوگا

    کُنجیاں حق نے خزانوں کی جو دے دیں ان کو

    بند ان کے لئے کب کوئی بھی تالا ہوگا

    حشر میں ڈھونڈیں گے سرکار گنہ گاروں کو

    کام جو آپ کا ہوگا وہ نرلاہوگا

    دل تو دل ہی ہے نہ پھسلے گا قدم بھی اس کا

    جس کو آقا کی عنایت نے سنبھالا ہوگا

    مل سکا ہے نہ ملے گا کبھی ثانی اُن کا

    لاکھ عالم نے دوعالم کو کھنگالا ہوگا

    مُنکرِ عظمتِ سرکار کی صورت دیکھو

    داغ ماتھے پہ ہے منہ حشر میں کالا ہوگا

    ہر منافق پہ کھُلی ہوگی نبی کی عظمت

    نام لے لے کے جو مسجد سے نکالا ہوگا

    جلوۂ سرورِ عالم کی بدولت شبنمؔ

    قبر میں میری اُجالا ہی اُجالا ہوگا

    مأخذ :
    • کتاب : صہبائے عقیدت (Pg. 15)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے