ثنا خواں جس کا ہو قرآں وہ سیرت کتنی اچھی ہے
ثنا خواں جس کا ہو قرآں وہ سیرت کتنی اچھی ہے
مشیت جس پہ ہو نازاں وہ صورت کتنی اچھی ہے
تصور جس میں ہو حیراں وہ جلوت کتنی اچھی ہے
تقدس جس پہ ہو قرباں وہ خلوت کتنی اچھی ہے
نبی کے ذکر کی محفل ہے جو بھی خوب ہے لیکن
وہ محفل جس میں ہو ذکرِ ولادت کتنی اچھی ہے
دوبالا ہو رہا ہے حسن اس سے بزم گیتی کا
مرے آقا کے چہرے پر ملاحت کتنی اچھی ہے
زیارت جس نے کی دل سے شفاعت ہوگئی واجب
شہِ طیبہ کے روضہ کی زیارت کتنی اچھی ہے
مٹا دی رنگ ونسل وقوم کی تفریق دنیا سے
یہ تعلیمِ مساوات واخوت کتنی اچھی ہے
نہ چھوڑا ساتھ پیارے مصطفیٰ کا بعد رحلت بھی
ابوبکروعمر کی یہ رفاقت کتنی اچھی ہے
کہا قرآں میں جس کو خیرِ امت حق تعالیٰ نے
شہِ کونین کی امت ہے امت کتنی اچھی ہے
نبی کا مدح خواں مجھ کو بنایا حق نے ہے شبنمؔ
مقدر پر ہوں نازاں میری قسمت کتنی اچھی ہے
- کتاب : صہبائے عقیدت (Pg. 194)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.