Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مثل کوئی نہ ہوا اور نہ ہوگا تیرا

شبنم کمالی

مثل کوئی نہ ہوا اور نہ ہوگا تیرا

شبنم کمالی

MORE BYشبنم کمالی

    مثل کوئی نہ ہوا اور نہ ہوگا تیرا

    اِس طرح حق نے بنایا ہے سراپا تیرا

    ملک میں تیری دوعالم ہے زمانہ تیرا

    جس کو ملتا ہے اسے ملتا ہے صدقہ تیرا

    تیری عظمت کا نہ کیوں گیت فرشتے گائیں

    مدح خواں تیرا ہے جب ربّ تعالیٰ تیرا

    العطش حشر میں کیوں ہونٹوں پہ ہوگا اس کے

    جس کے ہاتھوں میں ہو کوثر کا پیالا تیرا

    دل تو کب سے ہے بنا گنبدِ خضرا پیارے

    اب تو آنکھوں میں بسے چہرۂ زیبا تیرا

    اُس کو معراجِ مقدّر کی میں اپنے سمجھوں

    ہو جو ہر وقت نگاہوں میں سراپا تیرا

    آئے ہیں میرے نبی نور کا صدقہ دینے

    میری مرقد میں ہے کیا کام اندھیرا تیرا

    ہوگا یہ لطف وکرم مجھ پہ غبارِ طیبہ

    اُڑ کے آنکھوں میں ٹھہر جائے جو ذرّہ تیرا

    سلسلہ حسنِ تصور کا بندھا ہے ایسا

    نقش ہے دل پہ مرے گنبدِ خضرا تیرا

    تابشِ رُخ سے منور ہے اندھیرا گھر بھی

    شام کو صبح بناتا ہے اُجالا تیرا

    نعت محشر میں بھی پڑھتا رہے ہردم شبنمؔ

    گیت گاتا ہے یہ دنیا میں ہمیشہ تیرا

    مأخذ :
    • کتاب : صہبائے عقیدت (Pg. 24)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے