Sufinama

راہوں میں مدینہ کی ہم خواب میں چلتے ہیں

شبنم کمالی

راہوں میں مدینہ کی ہم خواب میں چلتے ہیں

شبنم کمالی

MORE BYشبنم کمالی

    راہوں میں مدینہ کی ہم خواب میں چلتے ہیں

    جب شوق کے دریا میں جذبات اُبلتے ہیں

    معراج کی شب آقا کس شان سے چلتے ہیں

    پر روح قدس کے بھی جس راہ پہ جلتے ہیں

    چھپتا ہے اگر سورج مہتاب نکلتا ہے

    مرقد میں مرے آقا کروٹ جو بدلتے ہیں

    کچھ ذکر کرو اُن کا کچھ بات کرو ان کی

    سرکار کے دیوانے ایسے ہی بہلتے ہیں

    مرقد میں انہیں ملنا آقا سے یقینی ہے

    جو گھر سے کفن پہنے کاندھوں پہ نکلتے ہیں

    تصویر مسلسل ہے وہ گنبدِ خضرا کی

    ارمان مرے دل کے اشکوں میں جو ڈھلتے ہیں

    یہ راہ نبی کی ہےچل اس پہ قرینہ سے

    گرتے ہیں نظر سے وہ جو اس میں پھسلتے ہیں

    جب عرصۂ محشر میں وہ جانِ کرم آئے

    باہوش ہیں دیوانے قدموں میں مچلتے ہیں

    دل مجھ سے یہ کہتا ہے چل تو بھی مدینہ چل

    جب سوئے حرم شبنمؔ حُجّاج نکلتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : صہبائے عقیدت (Pg. 34)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے