Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل میں ہر دم یادِ نبی کی شمع جلائے رہتا ہوں

شبنم کمالی

دل میں ہر دم یادِ نبی کی شمع جلائے رہتا ہوں

شبنم کمالی

MORE BYشبنم کمالی

    دل میں ہر دم یادِ نبی کی شمع جلائے رہتا ہوں

    ان کا گھر ہےکب آجائیں آنکھیں بچھائے رہتا ہوں

    حبِّ نبی میں حق نے مجھ کو سوزِ دروں وہ بخشا ہے

    باطل کے ایوانوں میں ہر دم آگ لگائے رہتا ہوں

    خالق نے اَتممتُ علیکم شان میں جن کی فرمایا

    ان کی نعمت پانے کو میں ہاتھ بڑھائے رہتا ہوں

    آپ مسیحا بیماروں کی چارہ گری کو آئیں گے

    اپنے زخمِ جگر کو میں بھی سب سے چھپائے رہتا ہوں

    جن کو چاہیں در پہ بلالیں وہ مختارِ دوعالم ہیں

    میں بھی ان کے رحم وکرم کی آس لگائے رہتا ہوں

    ان کے عارض کی طلعت سے بھیک کبھی تو پاؤں گا

    اِس حسرت میں چاند سے آنکھیں اپنی ملائے رہتا ہوں

    وہ سلطانِ زمانہ ٹھہرے میں ٹھہرا نادارِ جہاں

    ان کے روضہ کی چوکھٹ کو دل میں بسائے رہتا ہوں

    عالم کی تخلیق کا عنواں ہے بزمِ میلادِ نبی

    تم بھی سجاؤ گھر میں اپنے میں بھی سجائے رہتا ہوں

    پڑھتا ہوں محبوب خدا کی نعتِ مقدّس جب شبنمؔ

    دل سے میں دنیا کے غم کو دور بھگائے رہتا ہوں

    مأخذ :
    • کتاب : صہبائے عقیدت (Pg. 35)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے