Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خالق نے کیا بے مثل تمہیں اے فخر بشر اے پیارے نبی

شبنم کمالی

خالق نے کیا بے مثل تمہیں اے فخر بشر اے پیارے نبی

شبنم کمالی

MORE BYشبنم کمالی

    خالق نے کیا بے مثل تمہیں اے فخر بشر اے پیارے نبی

    مختار ہو تم محتاج ہیں ہم بس ایک نظر اے پیارے نبی

    تاریکیٔ غم کے ماروں کو ہلکی سی جھلک بھی کافی ہے

    روشن ہیں تمہارے جلوؤں سے خورشید وقمر اے پیارے نبی

    دنیا میں تمہارا فضل وکرم ہر وقت ہے ہم ناداروں پر

    محشر میں بھی لینا ہم سب کی لللہ خبر اے پیارے نبی

    اللہ نے دی معراج تمہیں ہر چیز پہ بخشا راج تمہیں

    نادان ہے جو کہتا ہے تمہیں محبور بشر اے پیارے نبی

    ہم گیت تمہارا گائیں گے انعام خدا سے پائیں گے

    جلتا ہے اگر تو جل جائے دشمن کا جگر اے پیارے نبی

    تو ہین تمہاری کرنے کو بوجہل ہزاروں پھرتے ہیں

    ظاہر ہوزمانے میں کوئی پھر مثل عمر اے پیارے نبی

    ہونٹوں پہ تمہارا کلمہ ہو آنکھوں میں تمہارا نقشہ ہو

    جب دارِ بقا کی جانب شبنمؔ کا ہوسفر اے پیارے نبی

    مأخذ :
    • کتاب : صہبائے عقیدت (Pg. 43)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے