Font by Mehr Nastaliq Web

اگر روضہ نبی کا دیکھ پاتے اپنی آنکھوں سے

شفاعت ترنم

اگر روضہ نبی کا دیکھ پاتے اپنی آنکھوں سے

شفاعت ترنم

MORE BYشفاعت ترنم

    اگر روضہ نبی کا دیکھ پاتے اپنی آنکھوں سے

    تو ہم اجڑے ہوئے دل کو بساتے اپنی آنکھوں سے

    پہنچ جاتے کسی صورت اگر دربارِ مولیٰ میں

    تو جو کچھ دل میں ہے، وہ کر دکھاتے اپنی آنکھوں سے

    جو وہ ہوتے کرم فرما جو وہ تشریف لے آتے

    بٹھاتے دل کے پردے میں، چھپاتے اپنی آنکھوں سے

    دم آخر کسی صورت نظر ان پر جو پڑ جاتی

    تو اپنی عاقبت ہم خود بناتے اپنی آنکھوں سے

    حضوری میں بلاتے وہ تو ہوتے سر کے بل حاضر

    ہر اک نقشِ قدم پر، بچھتے جاتے اپنی آنکھوں سے

    شبِ اسریٰ یہی پیغام تو جبرئیل لائے تھے

    ذرا آتے، ہمیں تو دیکھ جاتے اپنی آنکھوں سے

    خدا کرتا کہ رستے میں مدینے کے پڑے رہتے

    قدم ہر ایک زائر کے لگاتے اپنی آنکھوں سے

    خدا سا میزباں ان کا وہ ان سا میہماں حق کا

    نہ کیوں زوح الامیں آکر جگاتے اپنی آنکھوں سے

    جبینِ شوق کے سجدوں سے راہِ طیبہ طے کرتے

    سمجھتے خاک کو سرمہ لگاتے اپنی آنکھوں میں سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے