Sufinama

شرف تم سے ملا شاہا نظامِ دینِ ملت کو

شفق عمادپوری

شرف تم سے ملا شاہا نظامِ دینِ ملت کو

شفق عمادپوری

MORE BYشفق عمادپوری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اؤلیا (دہلی،بھارت)

    شرف تم سے ملا شاہا نظامِ دینِ ملت کو

    شریعت میں طریقت کو طریقت میں حقیقت کو

    گروہ اؤلیا میں نامِ نامی ہی سے روشن ہے

    کہ بھیجا تھا خدا نے نظم اقلیمِ ولایت کو

    کسے کہتے ہیں شاہی اور ہے کیا چیز درویشی

    وہی جانے جو سمجھے نعمت ِکونین غربت کو

    یہ سن کر ہوتے تھے خوش ہم خدا کے آج مہماں ہیں

    ملے تھے وہ مزے فاقوں کے بچپن ہی سے حضرت کو

    سنا ہے سرد جس کے سامنے تھا مطبخِ شاہی

    دیا تھا حق نے ایسا خوانِ نعمت خود بدولت کو

    کوئی بندہ خدا کا پھر کے بھوکا جا نہ سکتا تھا

    خدائی بھر کی وسعت مل گئی تھی خوان نعمت کو

    جو خالق کا ہو پیارا کیوں نہ ہو مخلوق کا پیارا

    جھکا لے کیوں نہ اپنے آستاں پر ساری خلقت کو

    زہے تقدیر اُس سر کی جھکے جو آستانے پر

    مقّدر اُس کا در پر آئے جو اس کی زیارت کو

    اِدھر خدمت گزاروں پر نگاہِ لطفِ محبوبی

    اُدھر پہونچا نے والا ہے خدا خدمت سے عظمت کو

    اِدھر بندوں پہ جاری چشمۂ فیضِ نظام الدینں

    اُدھر جوشِ کرم اللہ کے دریائے رحمت کو

    خدائی بھر تصدق تم پر از مہ تا بماہی ہو

    کہ محبوبِ خدا کے پیارے محبوبِ الٰہی ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے