ہر ایک خواب کی تعبیر تجھ سے وابستہ
دلچسپ معلومات
در شان اقدس پیر و مرشد۔
ہر ایک خواب کی تعبیر تجھ سے وابستہ
میری حیات کی تفسیر تجھ سے وابستہ
ہے میری روح میں پاکی تیرے تصور سے
میرے خیال کی تطہیر تجھ سے وابستہ
تمہارا سوزِ محبت میرے تخیل میں
میرے حروف کی تاثیر تجھ سے وابستہ
میری ہر ایک خطا، جرم مجھ سے وابستہ
میرے وجود کی تعمیر تجھ سے وابستہ
خود اپنے نامہ اعمال کا میں کاسب ہوں
نہیں ہے کوئی بھی تقصیر تجھ سے وابستہ
تیرا غلام ہوں، لکھا گیا ہے ازلوں سے
میرے نصیب کی تحریر تجھ سے وابستہ
تمہارے قرب سے پائی ہے چشمِ نمدیدہ
ہر ایک درد کی جاگیر تجھ سے وابسطہ
ہر ایک صورتِ بت کو مٹا دیا میں نے
جو دل پہ نقش ہے تصویر تجھ سے وابستہ
زمینِ دل میں جو پیوست کر دیے تُو نے
تیری نگاہ کے ہیں تیر تجھ سے وابستہ
رہے گا ہر دو سرا میں بھی یہ شفیق احمدؔ
میرے کریم، میرے پِیر تجھ سے وابستہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.