بڑھا جاتا ہے میرا دردِ ہجراں یا رسول اللہ
بڑھا جاتا ہے میرا دردِ ہجراں یا رسول اللہ
چلے آؤ پیے تسکین و درماں یا رسول اللہ
گناہوں کے سبب سے ہو گیا ہے، رو سیاہ میرا
میرا دل آج ہے بے حد پشیماں یا رسول اللہ
کبھی آئیں جو میرے غم کدے میں مہربانی سے
کروں دل اور اپنی جاں قربان یا رسول اللہ
نہیں ہے اشک باری کا یہ عالم بے سبب واللہ
تیری رحمت کا ہے یہ ابرِ باراں یا رسول اللہ
تیری یادوں کے فیضاں سے میرے دل کے اندھیرے میں
تیری الفت کی ہے شمعِ فروزاں یا رسول اللہ
ہوا ہے اور نہ ہو پائے گا، تجھ جیسا حسیں کوئی
توئی شاہِ دو عالم، شاہِ خوباں یا رسول اللہ
شفیقؔ عالمی کو روزِ محشر بھول مت جانا
یہی اک رہ گیا ہے میرا ارماں یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.