Sufinama

تمہارے در سے وابستہ ہے سائل، شاہِ جیلانی

شاہ آیت اللہ قادری

تمہارے در سے وابستہ ہے سائل، شاہِ جیلانی

شاہ آیت اللہ قادری

MORE BYشاہ آیت اللہ قادری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غوثِ پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    تمہارے در سے وابستہ ہے سائل، شاہِ جیلانی

    بنا لو اپنی خاکِ پا کے قابل، شاہِ جیلانی

    تمہارے تھے تمہارے ہیں تمہارے ہی رہیں گے ہم

    ہمارا ہے یہی ایمانِ کامل، شاہِ جیلانی

    محی الدین ہو غوث الوریٰ، محبوبِ سبحانی

    تمہارا کون ہے مد مقابل، شاہِ جیلانی

    عطا ہو عشق پھر تابِ نظر پھر شوقِ نظارہ

    یہی ہے ہجر کے ماروں کی منزل، شاہِ جیلانی

    یہ آیتؔ بے نوا بھی آپ کی نظرِ کرم پاک

    ہوا ہے آپ کے منگتوں میں شامل، شاہِ جیلانی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے