Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بیاں کب ہو سکے رتبہ تمہارا یا رسول اللہ

شاہ عبدالقادر بدایونی

بیاں کب ہو سکے رتبہ تمہارا یا رسول اللہ

شاہ عبدالقادر بدایونی

MORE BYشاہ عبدالقادر بدایونی

    بیاں کب ہو سکے رتبہ تمہارا یا رسول اللہ

    کہ رتبہ سب سے ہے اعلیٰ تمہارا یا رسول اللہ

    خدا وندِ تعالیٰ نے بلایا عرش پر تم کو

    براقِ خلد مرکب تھا تمہارا یا رسول اللہ

    خیال و فکر کا بھی پہنچنا ہے جس جگہ مشکل

    قدم بیشک وہاں پہنچا تمہارا یا رسول اللہ

    کیا نازل خدا نے آپ پر جس دم سلام اپنا

    فرشتوں میں ہوا چرچا تمہارا یا رسول اللہ

    کیا اقرار سب نے رفعتِ شانِ مقدس کا

    پڑھا ہر ایک نے کلمہ تمہارا یا رسول اللہ

    کیا رحمت سے اپنی آپ نے امت کو یاد اس دم

    لکھوں جود و کرم کیا کیا تمہارا یا رسول اللہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے