Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بیاں کب ہو سکے رتبہ تمہارا یا رسولؐ_اللہ

شاہ عبدالقادر بدایونی

بیاں کب ہو سکے رتبہ تمہارا یا رسولؐ_اللہ

شاہ عبدالقادر بدایونی

بیاں کب ہو سکے رتبہ تمہارا یا رسولؐ اللہ

کہ رتبہ سب سے ہے اعلیٰ تمہارا یا رسولؐ اللہ

خدا وند تعالیٰ نے بلایا عرش پر تم کو

براق خلد مرکب تھا تمہارا یا رسولؐ اللہ

خیال و فکر کا بھی پہنچنا ہے جس جگہ مشکل

قدم بے شک وہاں پہنچا تمہارا یا رسولؐ اللہ

کیا نازل خدا نے آپ پر جس دم سلام اپنا

فرشتوں میں ہوا چرچا تمہارا یا رسولؐ اللہ

کیا اقرار سب نے رفعت شان مقدس کا

پڑھا ہر ایک نے کلمہ تمہارا یا رسولؐ اللہ

کیا رحمت سے اپنی آپ نے امت کو یاد اس دم

لکھوں جود و کرم کیا کیا تمہارا یا رسول‌ اللہؐ

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے