انیس مشہدِ تقدیس یا محبوبِ سبحانی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
انیس مشہدِ تقدیس یا محبوبِ سبحانی
رئیسِ مسندِ تدریس یا محبوبِ سبحانی
ریاست کا ترے جو علم میں عرفاں کے منکر ہے
وہ ہے ابلیس پُر تلبیس یا محبوبِ سبحانی
اشارہ سے ترے یکبار فاسق سے ہو کامل
کہ ہے وہ ایک سو چالیس یا محبوبِ سبحانی
توسل تجھ سے کرتا ہوں میں پیرانِ طریقت کا
کہ ہیں تم تک وہ سب اکیس یا محبوبِ سبحانی
پئے فضلِ رسول اب دولتِ دارین سے بھر دے
فقیرِ قادری کا کیس یا محبوبِ سبحانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.