غمِ فرقت سے ہوں بیتاب یا محبوبِ سبحانی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
غمِ فرقت سے ہوں بیتاب یا محبوبِ سبحانی
دکھا دو روئے عالمتاب یا محبوبِ سبحانی
شہا تو افضل الافراد ہے اور اکمل الاقطاب
لکھوں کیا کیا ترے القاب یا محبوبِ سبحانی
جنابِ سرورِ عالم نے خود اربابِ باطن کو
سکھائے ہیں ترے آداب یا محبوبِ سبحانی
ترے ہی در سے سارے اؤلیا نے فیض پایا ہے
وہ ذی رتبہ ہے تیرا باب یا محبوبِ سبحانی
تمامی اؤلیا نے سر جھکایا تیرے قدموں پر
وہ ہوں افراد یا اقطاب یا محبوبِ سبحانی
پئے فضلِ رسول پاک میرے کشتِ مقصد کو
کر اپنے فضل سے سیراب یا محبوبِ سبحانی
فقیرِ قادری کی ہے تمنا یاد میں تیری
رہوں میں اور مرے احباب یا محبوبِ سبحانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.