Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے دفن اس میں عشقِ نبی کا خزینہ

شاہ اکبر داناپوری

ہے دفن اس میں عشقِ نبی کا خزینہ

شاہ اکبر داناپوری

MORE BYشاہ اکبر داناپوری

    ہے دفن اس میں عشقِ نبی کا خزینہ

    یہ پہلے مرا دل تھا اب ہے مدینہ

    مرے دل میں جلوہ ہے نورِ نبی کا

    مری آنکھو ں میں پھر رہا ہے مدینہ

    ہے کیا دل نشیں گنبدِ سبزِ حضرت

    یہ ہے عرشِ اعظم کا سچا نگینہ

    ہمیں عشق ہے کفش پائے نبی سے

    یہی ہے جمیلہ یہی ہے حسینہ

    مرے دل میں ہے روضۂ پاکِ حضرت

    یہ پہلے تو کعبہ تھا اب ہے مدینہ

    یہیں خواب میں ہیں رسولِ مکرم

    یہ آرام گاہِ نبی کا ہے زینہ

    عروج اس کو ہوگا جسے عشق ہوگا

    محبت ہے بامِ معارف کا زینہ

    مدینہ کی عزت نہ ہو جس کے دل میں

    اسی شخص کو کہتے ہیں ہم کمینہ

    دمِ نزع بھی ہو میرے لب پر اکبرؔ

    مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے