جو عاشق_جمال_حبیب_خدا نہیں
جو عاشق جمال حبیب خدا نہیں
قسمت میں اس کی حضرت حق کی لقا نہیں
اللہ کے حبیب کا جو مبتلا نہیں
ایمان کا اسے کوئی حصہ ملا نہیں
اے بندہ پرور اب تو کرم کی نگاہ ہو
تیرے سوا کسی کا مجھے آسرا نہیں
جن کو شفاعت شہ کونین میں ہے شک
بس بس ہمیں تو ان سے کوئی واسطا نہیں
کیا کھل رہے ہیں پھول مدینہ کے باغ میں
کیا گشت اس طرف کو ترا اے صبا نہیں
کس گل میں بو نہیں گل رخسار یار کی
وہ کون سا چمن ہے جو اکبرؔ بسا نہیں
- کتاب : جذاباتِ اکبر (Pg. 70)
- Author :شاہ اکبرؔ داناپوری
- مطبع : آگرہ اخبار پریس، آگرہ (1915)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.