فرضِ خدا ہے کیوں نہ ہو الفت نماز کی
فرضِ خدا ہے کیوں نہ ہو الفت نماز کی
قرآں میں کی ہے حق نے ہدایت نماز کی
جو بے نماز ہوتا ہے چالیس گام تک
الٹا گھسیٹتی ہے شریعت نماز کی
ہو دست بستہ وصفِ غفورالرحیم میں
کھولو زباں کو باندھ لو نیت نماز کی
ہوتا نہیں ہے کچھ بھی اثر بے نماز کو
تاکید جابجا ہے نہایت نماز کی
غلمان و حور کوثر و تسنیم میوہ جات
یہ ساری نعمتیں ہیں بدولت نماز کی
ہے اس خوشی کی دھوم کہ خالق سے وصال
بجتی ہے پانچ وقت جو نوبت نماز کی
جنت بنے گی قبر بھی اکبرؔ نماز سے
آئے گی بن کے حور کی صورت نماز کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.