Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کوچہ میں ترے خاک کا بستر ہے ہمارا

شاہ اکبر داناپوری

کوچہ میں ترے خاک کا بستر ہے ہمارا

شاہ اکبر داناپوری

MORE BYشاہ اکبر داناپوری

    کوچہ میں ترے خاک کا بستر ہے ہمارا

    یہ فرش تو مخمل سے بھی بڑھ کر ہے ہمارا

    طیبہ کے عوض گلشنِ جنت کو نہ لیں گے

    مشتاق تمہارا دلِ مضطر ہے ہمارا

    امت میں محمد کی نشاں پوچھتے کیا ہو

    فردوس میں خیمہ لبِ کوثر ہے ہمارا

    دیدار خدا جلوۂ احمدہے نظر میں

    کیا عید کا دن عرصۂ محشر ہے ہمارا

    ہر پھر کے فلک کہتا ہے دیدار دکھادے

    دن رات ترے کوچہ میں چکر ہے ہمارا

    گر کر کے وہاں سجدہ یہی عرض کریں گے

    یہ در ہے حضور آپ کا یہ سر ہے ہمارا

    جنت میں کہیں دیکھ کے پڑھتے ہوئے نعتیں

    فرمائیں وہ ہنس ہنس کے تو اکبرؔ ہے ہمارا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے