Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دونوں جہاں کے سلطان آجا

شاہ اکبر داناپوری

دونوں جہاں کے سلطان آجا

شاہ اکبر داناپوری

MORE BYشاہ اکبر داناپوری

    دونوں جہاں کے سلطان آجا

    نکلیں ہمارے ارمان آجا

    پیش الٰہی بخشش کا میری

    کچھ بھی نہیں ہے سامان آجا

    یارب کبھی کہہ دے خدا سے

    سب بخشوا دے عصیان آجا

    خورشیدِ محشر سے جل نہ جائیں

    پھیلا دے سر پر دامان آجا

    در پر لگی ہیں آنکھیں ہماری

    آجا حبیبِ سبحان آجا

    دل بھی ہمارا گھر ہے خدا کا

    عرشِ بریں کے مہمان آجا

    امت شہ سے حوریں کہیں گی

    کیا سج رہے ہیں دالان آجا

    اکبرؔ سے یارب فرمائیں حضرت

    آجا سنا جا دیوان آجا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے