Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شہِ کونین کے جانی محی الدین جیلانی

شاہ اکبر داناپوری

شہِ کونین کے جانی محی الدین جیلانی

شاہ اکبر داناپوری

MORE BYشاہ اکبر داناپوری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    شہِ کونین کے جانی محی الدین جیلانی

    ضیا عرشِ رحمانی محی الدین جیلانی

    تمہارے نام سے اسلام کے قالب میں جاں آئی

    کہ ہو تم روحِ ایمانی محی الدین جیلانی

    فرشتے افسحو کہتے تھے جب مکتب میں پڑھتے تھے

    سبق میں عشقِ سبحانی محی الدین جیلانی

    ہو تم اے غوثِ اعظم قبلۂ دیں کعبۂ ایماں

    تمہارا کون ہے ثانی محی الدین جیلانی

    ہے دوشِ اؤلیا اللہ کی زینت قدم تیرا

    ملک کرتے ہیں دربانی محی الدین جیلانی

    براتی دولہا اور دلہن کی کشتی نکلی بڑھیا کی

    گئی اشکوں کی طغیانی محی الدین جیلانی

    مری آنکھوں میں دل میں آئیے منظور کر لیجے

    غریبوں کی یہ مہمانی محی الدین جیلانی

    مریدوں کی جماعت کے تصدق اپنے اکبرؔ کی

    یہ کھودیجے پریشانی محی الدین جیلانی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے