ہم گنہگارو ں پہ تیری مہربانی چاہئے
ہم گنہگارو ں پہ تیری مہربانی چاہئے
سب گنہ دھل جائیں گے رحمت کا پانی چاہئے
پشت پر مہرِ نبوت کر کے خالق نے کہا
کچھ تو اے پیارے مری تجھ پر نشانی چاہئے
کہتے ہیں خالق سے حضرت میں ترا محبوب ہوں
خلد میں سب امتِ محبوب جانی چاہئے
دیکھ کر معراج میں ساماں فرشتوں نے کہا
ایسا مہماں چاہئے یوں میہمانی چاہئے
ہجر شہ میں بسترِ غم پر گرایا ہے مجھے
اور کیا طاقت تجھے اے ناتوانی چاہئے
داستانِ غم کہانی درد کی جز آپ کے
کس سے کہنی چاہئے کس کو سنانی چاہئے
شافعِ محشر نہیں میرے گناہوں کا شمار
ایسے عاصی پر تمہاری مہربانی چاہئے
جاں بحق تسلیم ہے عشقِ رسول اللہ میں
تربتِ اکبرؔ مدینہ میں بنانی چاہئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.