مرشد ہمارے ہیں غوث_اعظم
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
مرشد ہمارے ہیں غوث اعظم
آنکھوں کے تارے ہیں غوث اعظم
غوثوں میں ان کا ثانی نہیں ہے
ولیوں میں پیارے ہیں غوث اعظم
ہم پر ہو چشم لطف و عنایت
ہم تو تمہارے ہیں غوث اعظم
ارض و فلک میں ہے نور ان کا
روشن ستارے ہیں غوث اعظم
آل پیمبر محبوب داور
ہادی ہمارے ہیں غوث اعظم
بغداد جا کر رو کر کہیں گے
ہم غم کے مارے ہیں غوث اعظم
بیڑا ہمارا پار لگا دے
تیرے سہارے ہیں غوث اعظم
دیکھو تو اکبرؔ نورانی چہرہ
کیا پیارے پیارے ہیں غوث اعظم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.