Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بخدا زندۂ جاوید سے کُشتا تیرا

شاہ امین الدین قیصر

بخدا زندۂ جاوید سے کُشتا تیرا

شاہ امین الدین قیصر

MORE BYشاہ امین الدین قیصر

    بخدا زندۂ جاوید سے کُشتا تیرا

    دم بھرا کرتے ہیں دن رات مسیحا تیرا

    دیکھتے حسن اگر حضرتِ موسیٰ تیرا

    حشر تک ہوش میں لاتا نہ تماشا تیرا

    شور محفل میں اٹھا صل علی کا ہر سو

    دل سے جب نام زباں پر مری آیا تیرا

    امتی کہتے ہیں بندہ مجھے مولا تجھ کو

    اس طرح ذکر ہوا کرتا ہے میرا تیرا

    سرو و شمشاد سے طوبیٰ سےمجھے کیا ہے غرض

    کھپ گیا ہے مرے دل میں قدرِ عنا تیرا

    اس طرح سے مری آنکھوں میں سمایا ہے تو

    مجھ کو ہر شے میں نظر آتا ہے جلوہ تیرا

    حشر کے روز ہو قیصرؔ یہ عنایت کی نظر

    اے شہِ عرش نشیں یہ بھی ہے بندا تیرا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے