Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گوارا جب نہ خالق کو ہوئی فرقت محمد کی

شاہ امین الدین قیصر

گوارا جب نہ خالق کو ہوئی فرقت محمد کی

شاہ امین الدین قیصر

MORE BYشاہ امین الدین قیصر

    گوارا جب نہ خالق کو ہوئی فرقت محمد کی

    بنائی خاص اپنے نور سے صورت محمد کی

    نہ پاتی چشمۂ کوثر کبھی امت محمد کی

    نہ بڑھتی صورتِ دریا اگر رحمت محمد کی

    شبِ معراج اللہ رے عروجِ سید عالی

    بڑھی تھی عرش کے پایہ سے بھی شوکت محمد کی

    اذانوں کی رہے گی دھوم اے دل جابجا برپا

    بجے گی پنج وقتہ حشر تک نوبت محمد کی

    حلیمہ کہتی تھی ہے فخر مجھ کو تاجداروں پر

    مجھے ہے چاہئے کونین بس خدمت محمد کی

    شبِ معراج یکتائی نے یہ عالم کیا پیدا

    حجابِ نور خالق بن گیا خلوت محمد کی

    ملاحت میں صباحت آتی تھی خوفِ الٰہی سے

    دمِ طاعت بدل جاتی تھی یہ رنگت محمد کی

    ملی معراج شاہِ دیں ہوئے قرآں ہوا نازل

    محبت فرض ہے اے دل بہر صورت محمد کی

    نکل آنا بہت دشوار ہوتا چاہِ کنعاں سے

    نہ ہوتی یوسفِ مصری کو گر چاہت محمد کی

    بہایا کرتے تھے اشکوں کے دریا چشمِ پُرنم سے

    بڑھی تھی یہ اویسِ پاک کو الفت محمد کی

    جہاں میں غل ہوا مہرِنبوت اوج پر آیا

    بوقتِ صبحِ صادق جب ہوئی خلقت محمد کی

    کلاہِ مہر کو ذرہ سمجھتا ہوں میں اے قصیرؔ

    مری سرتاج ہے خاکِ درِ دولت محمد کی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے