Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خدا مشتاق دیدارِ محمد

شاہ اشرف گیاوی

خدا مشتاق دیدارِ محمد

شاہ اشرف گیاوی

MORE BYشاہ اشرف گیاوی

    خدا مشتاق دیدارِ محمد

    ہیں موسیٰ محو گفتارِ محمد

    فلک پابوس رفتار محمد

    ملائک کفش بردارِ محمد

    فلک پر ہے عیاں شمس و قمر سے

    ضیائے شمع رخسارِ محمد

    مبارک تجھ کو باغِ خلدِ رضواں

    مرا مسکن ہے گلزارِ محمد

    کریں گے کیا علاج دردِ دل وہ

    مسیحا خود ہیں بیمارِ محمد

    کریں گے کیا علاج دردِ دل وہ

    مسیحا خود ہیں بیمارِ محمد

    ہلالِ عید قرباں بھی ہے قرباں

    زہے ابروئے خمدارِ محمد

    ابھی گل ہو چراغِ ماہِ کنعاں

    جو دیکھے شمع رخسارِ محمد

    یہی سب سے علاج اچھا ہے اشرفؔ

    کہ اچھا ہو نہ بیمارِ محمد

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے