ہوا وابستہ دل موئے نبی سے
ہوا وابستہ دل موئے نبی سے
کھلی تقدیرِ گیسوئے نبی سے
چمن میں اوس پھولوں پر پڑی ہے
مقابل ہو کے خوشبوئے نبی سے
مری میت کو دامن میں چھپا لے
ہے اتنی التجا کوئے نبی سے
ہوئے بیہوش موسیٰ جل گیا طور
فروغِ جلوۂ روئے نبی سے
صبا لے چل اڑا کر خاک میری
محبت ہے مجھے کوئے نبی سے
خجل ابروئے پُر خم سے مہِ نو
قمر شرمندہ ہے روئے نبی سے
تری جنت کو رضواں ہم نے دیکھا
یہ ملتی جلتی ہے کوئے نبی سے
دلِ اشرفؔ کی یارب التجا ہے
نہ چھوٹے دام گیسوئے نبی سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.