گرمیٔ حشر سے عاصی نہ پریشاں ہوں گے
گرمیٔ حشر سے عاصی نہ پریشاں ہوں گے
اس کی رحمت سے تمہارے تہِ داماں ہوں گے
نیکیوں کا مری ہو جائے گا پلّہ بھاری
میرے پلے پہ جو وہ سیدِ ذیشاں ہوں گے
آنکھیں دکھلائیں گے کس طرح فرشتے دمِ نزع
میری بالیں پہ جو آپ اے شہِ ذیشاں ہوں گے
حشر کے دن انہیں رحمت کا سہارا ہوگا
اپنے اعمالِ زبوں پر جو پشیماں ہوں گے
اور ہوں گے جنہیں جنت کی تمنا ہوگی
ہم تو اشرفؔ در محبوب پہ قرباں ہوں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.