Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خبر لو مرے رہنما غوث الاعظم

شاہ اشرف گیاوی

خبر لو مرے رہنما غوث الاعظم

شاہ اشرف گیاوی

MORE BYشاہ اشرف گیاوی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    خبر لو مرے رہنما غوث الاعظم

    نہیں کوئی حامی مرا غوث الاعظم

    شہِ ملکِ جیلاں مہِ اوج عرفاں

    کروں آپ کی کیا ثنا غوث الاعظم

    قدم آپ کا دوش پر ہر ولی کے

    زہے سید الاؤلیا غوث الاعظم

    خدا یاد آئے مجھے بیخودی میں

    وہ جامِ محبت پلا غوث الاعظم

    چھڑا دیں گے مجھ کو بھی قیدِ بلا سے

    گداؤں کے حاجت روا غوث الاعظم

    ابھی مشکلیں حل ہوں سارے جہاں کی

    اٹھائیں جو دستِ دعا غوث الاعظم

    پڑے ناؤ منجدھار میں بھی تو کیا غم

    کہ میرے تو ہیں ناخدا غوث الاعظم

    مجھے خواب ہی میں دکھا روئے روشن

    مرا بخت خفتہ جگا غوث الاعظم

    کہاں تک مرض میں رہیں مبتلا ہم

    عطا جلد ہو اب شفا غوث الاعظم

    قیامت میں اشرفؔ کا ہے یہ سہارا

    کہ ہے آپ کا اک گدا غوث الاعظم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے