Sufinama

شبِ معراج سنور کر جووہ سرور نکلا

شاہ اشرف گیاوی

شبِ معراج سنور کر جووہ سرور نکلا

شاہ اشرف گیاوی

MORE BYشاہ اشرف گیاوی

    شبِ معراج سنور کر جووہ سرور نکلا

    خلعتِ خاص میں اک نور کا پیکر نکلا

    چاند شرمندہ ہوا ماند ہوئے سیارے

    بامِ افلاک پہ جب وہ مہِ انور نکلا

    کیا اثر نام مبارک میں ہے اللہ اللہ

    دل کا کیا ذکر جگر سینے سے باہر نکلا

    مغفرت دوڑی حمایت کو گنہگاروں کی

    صفِ محشر سے جو وہ شافع محشر نکلا

    ہم نے مانا تھے حسیں یوسف مصری لیکن

    حسن محبوبِ خدا اس سے بھی بڑھ کر نکلا

    سنگریزے بھی پکار اٹھے جو دیکھا منکر

    اے ابو جہل کلیجا ترا پتھر نکلا

    پھولا جامے میں سماتا نہ تھا رضواں اشرفؔ

    ہو کے فردوس کا مہماں جو وہ سرور نکلا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے