علی امام منست و منم غلام علی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
خدا نام جو نام خدا ہے نام علی
نبی سے پوچھ لو کس جا پہ ہے مقام علی
دوائے درد دل مستمند نام علی
علی امام منست ومنم غلام علی
ہزار جان گرامی فدائے نام علی
تڑپ رہا ہے بہت دن سے تشنہ کام علی
خدا کے واسطے ساقی ملے وہ جام علی
پیوں میں جام تو لائے لالہ فام علی
علی امام منست و منم غلام علی
ہزار جان گرامی فدائے نام علی
خدا خدا کہو کس جا پہ ہے مقام علی
بلند رفعت کرسی سے بھی ہے بام علی
معین خلق ہے مشکل کشا ہے نام علی
علی امام منست و منم غلام علی
ہزار جان گرامی فدائے نام علی
علی علی نہ کہوں کیوں نہ لوں میں نام علی
بنانا بگڑے ہوئے دل کو ہے یہ کام علی
ازل سے قائم جنت ہے لا کلام علی
علی امام منست و منم غلام علی
ہزار جان گرامی فدائے نام علی
علی ہے مصحف ناطق یہی ہے نام علی
قسم خدا کی کلام خدا کلام علی
بنائے وصل ہے یا عین میں یہ لام علی
علی امام منست و منم غلام علی
ہزار جان گرامی فدائے نام علی
فرشتے آئے جو بہر سوال آنکھ کھلی
اٹھا کے پوچھا کہ من ربک بقہر جلی
دیا جواب یہ میں نے بصد خروش دلی
علی امام منست و منم غلام علی
ہزار جان گرامی فدائے نام علی
ہوا جو عرصۂ محشر تو ایک بھیڑ چلی
کسی کو دوزخ و جنت کسی کو دید ملی
کہا فریدؔ نے مستی میں جب کہ آنکھ کھلی
علی امام منست و منم غلام علی
ہزار جان گرامی فدائے نام علی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.