ثنا تیری جو کرسکتا ہے وہ بس ہے خدا تیرا
ثنا تیری جو کرسکتا ہے وہ بس ہے خدا تیرا
حقیقت میں یہ حق ہوتا نہیں سب سے ادا تیرا
تری ذاتِ گرامی فکرِ انسانی کا محور ہے
ہے ترسٹھ سال کا ہر ایک لمحہ معجزہ تیرا
دلوں میں جلوہ گر جب تک نہ ہو حب نبی مومن
نہ ایماں ہی مکمل ہے نہ ہی نقشِ وفا تیرا
ہے سلطانی بھی دربانی ترے در کی مرے آقا
یہ سچ ہے بادشاہوں سے بھی افضل ہے گدا تیرا
بدل جائیں جو تیور چشم و ابرو کے معاذ اللہ
زمیں سے آسماں تک ہے جلال و دبدبا تیرا
ملائک نے کئے سجدے جو حکم رب سے آدم کو
ظہورِ نور وہ آدم میں تھا اے دلربا تیرا
شرابِ عشق تیری کس قدر پُر جوش ہے ساقی
ہو اک جرعہ میں فرزانہ بھی دیوانہ سدا تیرا
ترے مستوں پہ پابندی کہ پی کر ہوش میں رہنا
ادب لازم ہے اس پر جس نے پیمانہ پیا تیرا
عجب آئینِ میخانہ نہ عجب دستورِ مئے نوشی
نرالی شان کا ہے میکدہ اے ساقیا تیرا
مئے وحدت کا تو ساقی مئے عرفان کا تو قاسم
ہے محتاجِ کرم عالم سبھی کو آسرا تیرا
نہ پوچھیں گر ترے رندوں کو دنیا میں تو کیا غم ہے
جو تو کہہ دےکہ میں غمخوار ہوں روزِ جزا تیرا
جو ہو طیبہ گذر تیرا مسر ابھی حالِ دل کہنا
بہت ممنون ہوں گا میں بھی اے بادِ صبا تیرا
تمنا ہے نہ چھوٹے تیری چوکھٹ تا دمِ آخر
سگِ دربارِ عالی ہے ہلالؔ احمد شہا تیرا
- کتاب : المجیب (Pg. 529)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.