Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہ رسولِ ختمی مرتبت کوئی ان سا رتبہ رسا نہیں

شاہ ہلال احمد

وہ رسولِ ختمی مرتبت کوئی ان سا رتبہ رسا نہیں

شاہ ہلال احمد

MORE BYشاہ ہلال احمد

    وہ رسولِ ختمی مرتبت کوئی ان سا رتبہ رسا نہیں

    وہ خدا نہیں بخدا مگر وہ خدا سے اپنے جدا نہیں

    وہ بشر بھی ہیں وہی نور بھی، ہے انہی سے سب کا ظہور بھی

    جو بشر کہیں تو خطا نہیں کوئی ہم سا کہہ دے روا نہیں

    وعلیمِ غیب وخبر ہیں، وہی شانِ ربِ قدیر ہیں

    ہیں یہ رب کی ان پہ عنایتیں کوئی شک بھی اس میں ذرا نہیں

    وہ تمام جلوۂ ذاتِ حق وہ صفاتِ ربِ کمال ہیں

    کسے ہمسری کی مجال ہے کوئی ہمسر ان کا ہوا نہیں

    جو نبی کہیں وہ خدا کرے یہ عجیب شانِ حبیب ہے

    ہو قضا کا تیر بھی بے اثر جو کماں سے ان کے چلا نہیں

    وہ کبھی مَلک وہ کبھی بشر، وہ کبھی ہیں دونوں سے ماروا

    وہ عیاں بھی ہیں وہ نہاں بھی ہیں یہ حقیقت ان کی پتا نہیں

    وہ دوامِ ذاتِ حبیب ہے کہ فنا کا اس میں گذر نہیں

    جو فنائے عشقِ حبیب ہے تو بقا ہے اس کو فنا نہیں

    جو ادب کی حد سے گذر گیا نہیں درین اس کے نصیب میں

    یہ وہ فضلِ خاصِ کریم ہے، کسی بے ادب کو ملا نہیں

    وہی کم نظر وہی دربدر وہی دینِ حق سے ہے دور تر

    جو نبی کے رتبے سے بے خبر، جو درِ نبی پہ جھکا نہیں

    یہ کرم ِحضور ہے آپ کا کہ گذر رہی ہے یہ زندگی

    ذرا غمزدوں پہ نظر رہے کوئی غم بھی ہم سے جدا نہیں

    یہ ہلالؔ کشتۂ عشق ہے یہ قتیل ہجروفراق ہے

    وہ حبیب اِس کے طبیب ہیں کہیں اور اِ س کی شفا نہیں

    مأخذ :
    • کتاب : المجیب (Pg. 530)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے