صفحۂ دل پر شبیہ احمد مختار کھینچ
صفحۂ دل پر شبیہ احمد مختار کھینچ
ماسویٰ اللہ پر تو ایسا اک قلم اک بار کھینچ
اے شرابی بادۂ عشق شہ ابرار کھینچ
کم نہ ہو جس کا سرور ایسی مئے اسرار کھینچ
اے مری تقدیر لے چل اب مدینہ کی طرف
جذبۂ دل جانب بطحیٰ مجھے اک بار کھینچ
حوریں لےجائیں گی پیراہن بسا نے کے لیے
عطر خاکِ کوچۂ یثرب کا اے عطار کھینچ
ہم سے دیوانوں کے ہے جاگیر میں یثرب کادشت
اے جنوں مجنون ہی کو تو جانب کہسار کھینچ
ہے جو ارِ احمد مختار عرفاںؔ کی بہشت
جانب جنت نہ اے رضواں اسے زنہار کھیچ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.