Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نظر میں کھینچ گیا نقشہ تمہارا یا رسول اللہ

محمود عالم حسینی

نظر میں کھینچ گیا نقشہ تمہارا یا رسول اللہ

محمود عالم حسینی

MORE BYمحمود عالم حسینی

    نظر میں کھینچ گیا نقشہ تمہارا یا رسول اللہ

    ہوا ہے اوج پر اپنا ستارا یا رسول اللہ

    دل وحشی نے وحشت میں گزارا یا رسول اللہ

    کفش بردار بھی ہے غم کا مارا یا رسول اللہ

    میں کہہ سکتا نہیں کمزور ہوں کفرانِ نعمت ہے

    میرے ہاتھوں میں ہے دامن تمہارا یا رسول اللہ

    مقدر ہے تیرا اے سر زمینِ یثرب و بطحیٰ

    نزولِ نورِ قرآں آشکارا یا رسول اللہ

    سمٹ کر آگئی کونین کی عظمت مدینہ میں

    وفورِ عشق میں جس دم پکارا یا رسول اللہ

    یہ سالکؔ بحرِ غم میں مضطرب سا موج آساں ہے

    سہارا دو کنارہ، دو کنارہ یا رسول اللہ

    مأخذ :
    • کتاب : کرم کا پھول (Pg. 1)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے