Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محمد تاجدار ھل اتیٰ ہے

محمود عالم حسینی

محمد تاجدار ھل اتیٰ ہے

محمود عالم حسینی

MORE BYمحمود عالم حسینی

    محمد تاجدار ھل اتیٰ ہے

    محمد وارث عرض و سما ہے

    محمد پرتو رب العلیٰ ہے

    محمد رازدارِ کبریا ہے

    محمد تاج لولاکِ لما ہے

    محمد معنئ شمس الضحیٰ ہے

    محمد مظہر نورِ خدا ہے

    محمد مصدرِ کل اصفیہ ہے

    محمد منبع جود و عطا ہے

    مدارِ اعظم کل اؤلیا ہے

    محمد زندہ ہیں مردوں سے کہہ دو

    خدائے زندہ زندوں کا خدا ہے

    محبت اتباع کا راز ہمدم

    حیاتِ ملت خیرالوریٰ ہے

    رمیت ما رمیت یا محمد

    نبی کا ہاتھ کیا دست خدا ہے

    تمہارا سایۂ نعلین سر پر

    میسر ہے ییہی ظل ہما ہے

    میری بے تابیاں اواز دی ہیں

    مدینہ والے آقا دیر کیا ہے

    زباں پر لا الٰہ جاری ہے سالکؔ

    یہ دل پر نقش الا اللہ کا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : کرم کا پھول (Pg. 7)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے